اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے حج درخواست گزاروں کو خوشخبری سنا دی ۔ وزیر مذہبی امورچودھری سالک نے کہا کہ حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار۔ سپانسپر شپ سکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قرار۔ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائیگی۔ سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں۔