اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان میں روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کے اہم مذاکرات ۔روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، سفیر ضمیر کابلوف نے آج پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا۔
ضمیر کابلوف نے پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ملاقات کی ۔ ضمیر کابلوف نے ایڈیشنل سیکرٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا) سفیر احمد نسیم وڑائچ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔
دونوں فریقین نے افغانستان کے ساتھ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے پرامن اور خوشحال مستقبل کے لئے خطے کے ممالک کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا ۔ تعلقات کو مزید مظبوط کے لئے مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں :حکومت کتنے لوگوں کو گرفتار کرے گی؟ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، علیمہ خان