اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ایکس ہر موجود ایک ویڈیو میں یہ سارا کچھ دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ وہ ایک بیرون ملک موجود ہیں اور ایک شخص ان کے خلاف نا گفتہ بہ زبان استعمال کرتے ہو ئے کہتا ہے کہ اس کو یہاں سے لے جائو اور پھر اس کے بعد وہ مزید بد کلا می کرتےہو ئے سنائی دیتا ہے اور خواجہ آصف پھر وہاں سے روانہ ہو تے ہو ئے دکھا ئی دیتے ہیں ،واضح رہے کہ یہ ویڈیو شہباز گل نے ایکس پر شیئر کی ہے ریمارکس میں ایک صارف لکھتا ہے کہ اپنا بویا کاٹ رہے ہیں۔ اگر یہ پاکستانیوں کی عزت کرتے تو لوگ بھی ان کی عزت رکھتے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ خواجہ آصف جو اسمبلی میں تحریک انصاف کے خواتین پر جملے کستا تھا آج ایک اورسیز پاکستانی کے ہاتھ لگا گالیاں کھا کر دم دبا کر بھاگ گیا یہ ان کے غیرت۔ ایک اور نے لکھا کہ نازیبا الفاظ نہیں استعمال کرنی چاہیئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء شہباز گل نے وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ کچھ بھی ہوان کی اپنی زبان خواہ کتنی گھٹیا ہوگالی دینے کی سپورٹ نہیں کی جا سکتی،شہباز گل نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پروزیردفاع خواجہ آصف کی ویڈ یوشیئرکی۔ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ خواجہ آصف سفرکررہے ہیں اوران کے ساتھ ایک آدمی ہے جبکہ ایک شخص وزیردفاع کے خلاف نازیبا زبان کااستعمال کرتے ہوئے انہیں گالیاں دے رہاہے۔
لندن میں خواجہ آصف سے بدتمیزی کا واقعہ ،لندن گراؤنڈ پر خواجہ آصف کو گالیوں اور دھمکیوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی ۔خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کردی ۔
خواجہ آصف سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ کچھ بھی ہو
ان کی اپنی زبان خواہ کتنی گھٹیا ہو
گالی دینے کی سپورٹ نہیں کی جا سکتی pic.twitter.com/xmBV0F1yKB— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 13, 2024
مزید پڑھیں :عمران خان نے کال دیدی،24نومبر کو دما دم مست قلندر،پورا ملک سڑکوں پر ہو گا