اہم خبریں

حزب اللہ کے عبوری سربراہ نے اسرائیل کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا

بیروت ( اے بی این نیوز     )حزب اللہ کے عبوری سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہماری کارروائیاں بڑھیں گی۔

ہم لبنان میں اسرائیلی زمینی کارروائی کے لیے تیار ہیں، ہم اسی طرح جیتیں گے جیسے 2006 میں جیتے تھے۔
حزب اللہ کے عبوری سربراہ اور نائب سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں اپنے اہداف سے انحراف نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے قائد اور بھائی کو کھو دیا ہے جو اپنے جنگجوؤں سے پیار کرتے تھے۔
ہم اپنے نئے رہنما کا انتخاب بعد میں کرنے کی بجائے جلد طریقہ کار کے مطابق کریں گے اور ہم لبنان کی حفاظت اور غزہ کی حمایت کے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ہم اسرائیل کے اندر 150 کلومیٹر تک حملے کر رہے ہیں، حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد بھی ہماری کارروائیاں جاری اور بڑھیں گی۔

مزید پڑھیں : اسلام آباد میں متعدد فلٹریشن پلانٹس اور ٹیوب ویلز کا پانی صحت کیلئے غیر محفوظ ہونے کا انکشاف

متعلقہ خبریں