پشاور ( اے بی این نیوز ) پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں۔
افغان قونصلیٹ نے رحمت اللعالمین ﷺکانفرنس میں شرکت کے دوران سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، اور قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ وہو ئے۔جس پر اعلیٰ حکام اور قوم میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایسے شخص کو ناپسندیدہ قرار دے کر پاکستان سے نکال دیا جائے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج رحمت اللعالمین کانفرنس پر پشاور میں دعوت دی تھی۔
افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہوئے اور سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتے ہُوئے ڈھٹائی کے ساتھ اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے۔ ان کے ہمراہ جو وفد آیا تھا اس نے بھی یہ ہی حرکت کی۔
قومی ترانے کا احترام نک کر کے افغان قونسل جنرل محب اللہ شاکر نے اعلان کیا ہے کہ اس کو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں ہے۔
ذرائع نے کہاکہ یہ غیر معمولی واقعہ ہے اور سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے۔
محکمہ خارجہ کو اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہیے اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے۔ماہرین نے مظالبی کیا کہ اس کے خل؛اف ایکشن لینا چاہئے کہ آئندہ کو ئی ایسی حرکت نہ کرے۔
مزید پڑھیں :بڑا بریک تھرو، سابق صدر عارف علوی اہم پیغام لے کر مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ گئے