اہم خبریں

ہم عدلیہ اورخفیہ ایجنسیوں کےخلاف لڑرہےتھے،مودی ہار گیا،راہول گاندھی

نئی دلی ( اے بی این نیوز       ) بھارتی کانگریس پارٹی کے راہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ عوام نےمودی کےنظریے کومسترد کردیا۔ مودی کوالیکشن میں واضح شکست ہوئی۔ انتخابی نتائج بی جےپی کی واضح ہارہے۔ آج کے نتائج عوام کے نتائج اورعوام کی جیت ہے ۔ پہلےہی کہاتھا یہ انتخابات مودی بمقابلہ عوام ہے۔

انتخابات میں ہمیں بھاری مینڈیٹ ملا۔ بھارتی عوام نےمودی کےمنصوبے کومستردکردیا۔ ہماری لڑائی جمہوریت اورآئین کوبچانےکیلئے ہے۔ ہم نےآپ کےساتھ جووعدےکیےانہیں پوراکریں گے۔ عوام مودی اوراڈانی کوایک سمجھتےہیں۔ عوام نےواضح کردیا کہ اب ہمیں مودی نہیں چاہیے۔

ہم نےعوام سےجووعدےکیےانہیں پوراکریں گے۔ ہم عدلیہ اورخفیہ ایجنسیوں کےخلاف لڑرہےتھے۔ تمام اداروں کومودی اورامیت شاہ نے ڈرایادھمکایا۔ مودی اوراڈانی کاتعلق کرپشن کاتھا۔ خفیہ ایجنسیاں۔ بیوروکریسی اورآدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی۔ مجھےیقین تھا بھارتی عوام آئین کےساتھ کھڑے ہوں گے۔

بھارتی عوام کاشکرگزارہوں آئین بچانےکیلئےپہلاقدم اٹھالیا۔ حکومت نےاپوزیشن کیخلاف کارروائیاں کیں۔
مزید پڑھیں :قبائلی اضلاع کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،اسدقیصر

متعلقہ خبریں