اہم خبریں

یو اے ای پاکستان میں 10ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کرے گا

ابو ظہبی ( اے بی این نیوز      )وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی محاذپربڑی کامیابی۔ اماراتی صدرنے پاکستان میں10ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیراعظم شہبازشریف اورصدریواےای شیخ محمدبن زید النہیان کی ملاقات۔ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیرتجارت جام کمال بھی موجودتھے۔

مزید پڑھیں :عمران خان مذاکرات کیلئے تیار، پی ٹی آئی نے سیز فائر کا مطالبہ کر دیا

جاری اعلامیہ کے مطابق خواجہ آصف،طارق فاطمی بھی ابوظہبی میں ہونےوالی ملاقات میں موجودتھے۔ دوطرفہ تعلقات بشمول سیاسی،اقتصادی اوردفاعی شعبوں میں تعاون پرگفتگو۔ آئی ٹی،قابل تجدیدتوانائی اورسیاحت میں تعاون کےفروغ کےعزم کااعادہ۔

مزید پڑھیں :کے پی بجٹ ، کل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

نیز ادھر وزیراعظم شہبازشریف سےچیئرمین ابوظہبی فنڈفارڈویلپمنٹ کےڈائریکٹرجنرل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کےدرمیان تعاون کےفروغ پرگفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نےحکومت کی جانب سےمعاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی اقدامات پرروشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اوریواےای کےدرمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جودہائیوں پرمحیط ہیں۔

مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی درخواست خارج

شیخ محمدبن زایدالنہیان کے شکرگزارہیں جنہوں نےپاکستان کےمشکل وقت میں مددکی۔ حکومت سرمایہ کاری کےاضافےکیلئےترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے۔ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کوسہولت فراہم کرکےنجی شعبےکی ترقی یقینی بنارہی ہے۔ اماراتی کمپنیوں کےپاکستانی کمپنیوں کیساتھ تعاون سےتجارتی تعلقات میں مزیداضافہ ہوگا۔ ملاقات میں وزیراعظم نےابوظہبی فنڈفارڈویلپمنٹ کےوفدکوپاکستان آنےکی دعوت دی ۔

متعلقہ خبریں