راولپنڈی( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے۔ چیف جسٹس سے درخواست کی وڈیو لنک کے بجائے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔ 8فروری سے پہلے تین سزائیں دی گئیں۔
تمام پروپیگنڈے کے باوجود لوگوں نے ہمیں جتوایا۔ انہوں نے سمجھا تھا کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائیں گے۔ پی ٹی آئی اسلام آباد کی نشستیں 50 ہزار کی لیڈ سے جیتی ہوئی تھی۔
لاہور میں ٹریبونل ہی نہیں بنایا جا رہا ڈرے ہوئے ہیں کہ حلقے نہ کھل جائیں۔
تین ماہ ہو گئے ٹریبونلز سے فیصلے آنے چاہیے تھے۔ وہ ہ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہون نے کہا کہ ملک میں خوف کے ذریعے سب کچھ چلایا جا رہا ہے۔
ہمیں جلسے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ رؤف حسن کیساتھ جو ہوا ثابت ہوتا ہے نظام ڈنڈے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ پارٹی تیار ہو جائے رؤف حسن کے معاملے پر سڑکوں پر نکلیں گے۔
مزید پڑھیں :حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ
ہماری برداشت ختم ہو رہی ہے ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ ملکی حالات کی وجہ سے سڑکوں پر نہیں نکل رہے تھے۔ معیشت اس قابل نہیں کہ احتجاج برداشت کر سکے۔ پارٹی تیار رہے ہم اسمبلی اور بجٹ اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔
شہباز شریف کہہ رہا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔ مشکل فیصلے تب ہوتے ہیں جب لیڈر قربانیاں خود سے شروع کرے۔ نواز شریف شہباز شریف اور زرداری بیرون ملک رکھے گئے اربوں روپے واپس لیکر آئیں ۔
غداری کا بھی کیس چلانا ہے تو چلائیں پھانسی کیلئے بھی تیار ہوں۔ نواز شریف سے کوئی ڈیل نہیں کی چودھری نثارکیساتھ نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔ نواز شریف نے سمجھ لیا کہ میرے ضمیر کی قیمت صرف ایک سڑک ہے۔ بنی گالہ کی سڑک توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنوائی تھی۔
مزید پڑھیں :پاکستان کےمسائل کی چابی اسی شخص کےپاس ہےجواڈیالہ جیل میں قید ہے، رؤف حسن
نواز شریف اور محسن نقوی بتائیں کہ پیسہ باہر کیسے گیا۔ پرویز الہی کی رہائی پر خوش ہوں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پرویز الہٰی اگر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیتا تو اسی دن رہا ہو جاتا۔
ججز اپنی ساکھ کیلئے کھڑے ہو گئے اس لیے انہیں لگ رہا ہے کہ ڈیل ہو گئی۔ امریکہ کو اجازت ہے کہ وہ حکومت گرا دے۔ مجھے یہ اجازت نہیں کہ میں امریکہ کی سازش کو بے نقاب کروں۔