اہم خبریں

پرتشدد ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی اپنے مقصد سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گی،عمران خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر قاتلانہ حملے کی مذمت۔ انہوں نے کہا کہ میںاپنی پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں :رئوف حسن پر کتنے لوگوں نے حملہ کیا،کیسے فرار ہو ئے، سب پتہ چل گیا،تیز دھار آلہ بھی بر آمد

پوری قوم جانتی ہے کہ ہماری قیادت پر ان حملوں کی منصوبہ بندی کون کر رہا ہے۔ ان حملوں کے پیچھے وہی طاقتیں ہیں جو گھات لگا کر پراکسیز کے ذریعے ججز کو دھمکاتی اور نتائج میں شرمناک چھیڑ چھاڑ کر کے انتخابات کا تمسخر اڑاتی ہیں۔

مزید پڑھیں :حجاج کیلئے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور

ہم یہ واضح کر دیں کہ پی ٹی آئی ایسے گھناؤنے اور پرتشدد ہتھکنڈوں سے مجرموں کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنے کے مقصد سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گی۔

متعلقہ خبریں