ریاض ( زبیر قصوری )ایف آئی اے نے سعودی عرب میں پاکستانی نرسوں کے اسکینڈل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سعودی عرب میں نرسنگ کی جعلی بھرتیوں کے اسکینڈل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے ایف آئی اے سے پاکستانی نرسوں کی جعلی دستاویزات اور غیر قانونی طور پر سعودی عرب بھیجنے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔
مزید پڑھیں :حجاج کیلئے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور
ساہو مین پاور اوورسیز ایمپلائمنٹ کمپنی نے پاکستان سے 92 خواتین کی جعلی دستاویزات بنا کر کروڑوں روپے وصول کیے اور انہیں دوسری کمپنی کے کوٹے پر سعودی عرب بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کی شکایت پر اسلام آباد میں مقدمہ درج کرکے اسکینڈل میں ملوث پاکستانی کمپنی کا دفتر سیل کردیا ہے۔
مزید پڑھیں :رئوف حسن پر کتنے لوگوں نے حملہ کیا،کیسے فرار ہو ئے، سب پتہ چل گیا،تیز دھار آلہ بھی بر آمد
بھرتی کرنے والے نے متعدد نرسوں کے لیے ایک ہی تصدیقی رپورٹ جمع کروا کر 350 نرسوں کے لیے نوکریاں حاصل کیں۔ پکڑے جانے کے بعد ان میں سے 92 کو ایک سال تک وہاں کام کرنے کے بعد سعودی عرب سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی ایمپلائمنٹ آفس کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے حکومت کو تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے خط میں کہا ہے کہ اس اقدام سے سعودی عرب میں پاکستان کی بری طرح بدنامی ہوئی ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے حکومت پاکستان اور ایف آئی اے پر زور دیا کہ اس غیر قانونی اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایف آئی اے نے سعودی عرب کیس میں پاکستانی نرسز اسکینڈل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔















