اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاشی اہداف کے تعین پر اختلافات برقرار۔ معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک فریم ورک شیئر کر دیا ۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت قرار
وزارت خزانہ نےآ ئندہ سال شرح نمو کا ہدف 3.7 فیصد تجویز کر دیا،آئی ایم ایف کا آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد اور مہنگائی زیادہ رہنے کا تخمینہ،آئی ایم ایف نےسی پیک کے تحت مجوزہ خصوصی
سرمایہ کاری زونز میں ٹیکس کی چھوٹ کی تفصیلات ما نگ لیں ۔
مزید پڑھیں :سعودی حکومت نے مناسک حج کی تاریخوں کا اعلان کردیا
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کام کو بھی شفاف بنانے کامطالبہ ،آئی ایم ایف کا پی آئی اےاورریاستی کنٹرول میں چلنے والے دیگر کاروباری اداروں کے حوالے سے بھی معلو ما ت فرا ہم کر نے کا مطا لبہ ،، ،،آ ئی ایم ایف سے مذاکرات کا حتمی راؤنڈ رواں ہفتے مکمل نہ ہونے کا امکان ،نئے قرض پروگرام کا معاہدہ آئندہ ماہ متوقع ،،بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ، مشن دورہ پاکستان مکمل کر کے معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کرے گا،پاکستان آئی ایم ایف سے بڑے حجم کے لانگ ٹرم معاہدے کا خواہاں ہے۔