اہم خبریں

عمران خان نے حکومت کے خاتمے کا وقت بتا دیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ بجٹ میں ٹیکسز، گیس، بجلی کے بلوں میں اضافے پر تنخوادار طبقہ باہر آجائے گا۔ میں آج پیشگوئی کر رہا ہوں کہ ان سے جون جولائی میں ملک سنبھالا نہیں جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ آزاد کشمیر میں احتجاج پر تشویش کا اظہار جو کچھ ہورہا ہے اس پر تشویش ہے۔ ملک میں جمہوریت ختم ہوچکی۔ پہلے کشمیر اور پھر گلگت بلتستان میں ہماری حکومتیں گرائی ۔ پہلے گلگت اور اب کشمیر میں لوگ اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوچکے ہیں۔ملک میں جنگل کا قانون ہے، جنگل کا بادشاہ سب کچھ چلا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں ہاکی کےکھیل کامستقبل روشن ہے، مریم نواز

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے شہزاد اکبر اور فرح گوگی سے متعلق سوال فرح سے تین ملاقاتیں ہوئیں۔ اس کا تعلق بشری بی بی سے تھا، شہزاد اکبر کو بلایا تو اسے ائیرپورٹ سے اٹھا لیں گے۔
شہزاد اکبر اور فرح گوگی کو بلائیں آپ کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے عدالت میں بیان دیں۔ صحافی کا سوال فرح گوگی سے صرف تین ملاقاتیں ہوئی ہیں اس کا تعلق بشری بی بی سے تھا۔ ایسے حالات میں شہزاد اکبر آیا تو اس کو ائیرپورٹ سے اٹھا لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :آزاد کشمیر احتجاج، ہماری اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں آج احتجاجی تحریک ختم ہو گئی،شہباز شریف
عمران خان نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق حکومت بنانی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا،زرداری اور نواز شریف کی طرح ملک سے باہر نہیں جائوں گا۔ ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا ۔عمران خان کاکہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے۔ وہ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا۔ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان دیا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے۔ لیکن انہیں پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے تھی، وہ اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے۔

مزید پڑھیں :نادرا کا زبردست اقدام ، اب شہری ڈاکخانوں سے شناختی کارڈ حاصل کرسکیں گے

اس موقع پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ شیرافضل مروت کو ملاقات کے لیے بلائیں گے؟ جس پر بانی پی ٹی آئی سوال کا جواب دیے بغیر چلے گئے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیاجس میں کہا گیا کہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجودآپ نے بیانات دیے۔علاوہ ازیں چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں :آئی ایم ایف مشن کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر اظہار تشویش

متعلقہ خبریں