ٹورونٹو(نیوز ڈیسک) کینیڈا کی پولیس نے خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں چوتھے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ امن دیپ سنگھ پر قتل کی سازش اور فعال کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے کینیڈین پولیس نے دیگر تین ملزم 3 مئی کو گرفتار کئے تھے ۔کینیڈین انویسٹی گیشن ٹیم نے بتایا کہ 22 سالہ امن دیپ غیر قانونی اسلحے کے کیس میں پہلے ہی اونٹاریو میں زیر حراست ہے ۔