اہم خبریں

افغان مسجد پر فائرنگ ، کمسن بچے سمیت6 نمازی جاں بحق

کابل (نیوزڈیسک)افغان صوبہ ہرات میں مسجد پر فائرنگ کے واقعہ میں کمسن بچے سمیت 6 نمازی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ پیر کی رات عشاء کی نماز کے اوقات میں ہوا۔ جب تقریباً نو بج رہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے آکر فائرنگ کی اور نمازیوں کو قتل کر ڈالا۔

حکومتی ترجمان کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ گوزارا ضلع میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ایک زخمی ہونے والے نمازی نے بعد ازاں منگل کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے دی ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس واقعے میں چھ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔
وزیرستان :شرپسندوں کا سکول پر دھاوا ، امتحانی پیپرز کو آگ لگادی
یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت ہرات شہر کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔ حکومتی ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس دہشت گردانہ واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں