اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان اور ایران کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ،،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عام انتخابات کے بعد آپ پہلے سربراہِ مملکت ہیں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیر مقدم کرتی ہے،دونوں رہنماؤں کی ایران پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے گفتگو،نیک خواہشات کا تبا دلہ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار ن کی بھی ایرانی صدر سے ملاقات ، ایرانی صدر پاکستانی ہم
مزید پڑھیں :عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرنے کیلئے مشروط آمادہ،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عاطف خان کی اے بی این نیوز سے گفتگو
منصب، ، چیئرمین سینیٹ سپیکر قومی اسمبلی اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کرینگے، اس سے قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وزیر اعظم ہا وس آ مد پر شہبا ز شریف نے معزز مہما ن کا استقبال کیا،، گا رڈ آ ف آ نر بھی پیش ، ، وزیر اعظم نے اپنے کا بینہ ارکان سے ایرا نی صدر کا تعا رف کرا یا،ایران کے صدرکا پنجاب اورسندھ کادورہ بھی شیڈول ،کل دن کو لاہورمیں مریم نوازاورشام کوکراچی میں مرادعلی شاہ سے ملیں گے ،مزاراقبال اور مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے،، ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ کے علاوہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، وفد میں ایرانی وزیر خارجہ،
مزید پڑھیں :حکومت کی معذور بچوں کیلئے ایپ لانچ کرنے کی تیاریاں
کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی شامل ،ایرانی صدر کا پاکستان سے تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک لیجانے کا عزم، تہران میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا پاکستان ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے، مختلف عالمی مسائل پر ایران اور پاکستان مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں، انسانی حقوق، فلسطین، انسداد دہشت گردی جنگ میں پاکستان اور ایران کا مشترکہ مؤقف ہے، پاکستان اور ایران متعلقہ امور پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔ پاکستان میں حکام کے ساتھ سکیورٹی، اقتصادی اور تجارتی امور پر مذاکرات ہوں گے۔پاکستان ایرانی مارکیٹ سے فائدہ اٹھاسکتا، ایرانی صدر کی پاکستان آمد سے ، حکومت کا بڑا فیصلہ،،اسلام آباد کے الیونتھ ایونیو کا نام تبدیل “ایران ایونیو” رکھ دیاگیا ،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی،،جامعہ کراچی کا بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ
مزید پڑھیں :یورپین فلم فیسٹیول پاکستان کے کن چار شہروں میں منعقد کیا جائیگا؟؟