اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) دبئی میں پاکستان کا قونصل خانہ آج (بدھ) کو تمام خدمات کے لیے بند رہا۔اس حوالے سے پاکستان کے قونصل خانے کا کہنا تھا کہ دبئی میں شدید بارش کے باعث آج قونصلر خدمات فراہم کرنا ممکن نہیں ہو گا۔
مزید پڑھیں :لاہور، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانےپر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
قونصل خانہ 18 اپریل کو خدمات فراہم کرے گا۔تاہم اب دبئی میں بارش رک گئی ہے اور مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا نظام درست طریقے سے کام کر رہا ہے تاکہ لوگوں کی زندگی معمول پر آ جائے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مختلف ریاستوں میں بارش نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔دبئی حکومت کی ہدایت پر سکولوں میں ریموٹ لرننگ شروع کر دی گئی ہے۔
اس صورتحال کے درمیان آجروں کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ دبئی میں گزشتہ رات سے ہی موسلادھار بارش شروع ہوگئی تھی۔