اہم خبریں

شہبازشریف کےہاتھ میں کچھ نہیں، بانی پی ٹی آئی ہرکسی کیساتھ بات کرنےکوتیارہیں، رئوف حسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )شیرافضل مروت پارٹی کے سینئررہنما ہیں ان کاپارٹی میں مقام ہے،شیرافضل مروت پرپی ٹی آئی ورکرزاعتمادکااظہارکرتےہیں،بانی چیئرمین نےشیرافضل مروت کی ڈیوٹی لگائی ،ہماری جماعت میں تمام ورکرز اپنی ذمہ داریوں کوسمجھتےہیں،پی ٹی آئی کومضبوط کرنےکیلئےکوشش کررہے ہیں،ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن اے بی این نیوز کے پروگرام ڈیبیٹ ایٹ ایٹ میں اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کودیوارسےلگانےکی کوشش کی گئی،الیکشن میں پی ٹی آئی کوہرانےکیلئےبھونڈی کوشش کی گئی،اسلام آبادہائیکورٹ
مزید پڑھیں :ملازمین کیلئے خوشخبری،وزیر اعظم نے سمری کی منطوری دیدی

کے6ججزکےخط سےلوگوں کاحوصلہ بڑھا،مسلم لیگ ن چاہتی ہے ہمارے اوراسٹیبلشمنٹ کےتعلقات خراب ہوں،ہم سب کوساتھ لے کرچلناچاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی چاہتےہیں سب کوساتھ لےکرچلاجائے،ہم سمجھتےہیں بہاولنگرواقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں،مہذب دنیامیں واقعات پرہمیشہ شفاف تحقیقات کی جاتی ہیں،ہم فوج کیخلاف ہونےوالےپروپیگنڈا کاحصہ نہیں ہیں،پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہےآئین وقانون کےمطابق بات کرتی ہے،چاہتے ہیں9مئی واقعات کی صاف وشفاف تحقیقات ہونی چاہیے،9مئی و اقعات پرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے،

مزید پڑھیں :ملازمین کی چھٹی کیلئے نیا نظام متعارف

آزادانہ جوڈیشل انکوائری کےبغیرمعاملات آگےنہیں بڑھ سکتے،ہمیں آگے کے راستے کوکلیئرکرناپڑےگا،غلط اورصحیح میں فرق کیےبغیرآگےنہیں بڑھاجاسکتا،بانی چیئرمین نےکہاتھاہرکسی کیساتھ بات کرنےکوتیارہیں،ہماری طرف سےمذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں،اگرنیت ٹھیک ہوتوراستےنکل آتےہیں،ملک شہبازشریف نہیں چلارہے جن کےپاس طاقت ہے وہ چلارہےہیں،وزیراعظم
مزید پڑھیں :اب ایکس ( ٹویٹر   ) مفت نہیں،ری شیئر، لائیک کے چارجز ہونگے

شہبازشریف کےہاتھ میں کچھ نہیں،پچھلے2سال سےملک میں آئین کی دھجیاں اڑای گئیں،پاکستان میں جمہوریت کوکمزورکیاگیاآئین وقانون پامال ہوا،آئین بنانےوالےنےاسی میں بےشمارتبدیلیاں کردیں،طاقت جن کےپاس ہےانہیں عوام کاسوچناچاہیے،ہمارااتحادکسی کےخلاف نہیں جمہوریت اورآئین کی بقاکیلئےہے،مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اورایم کیوایم مینڈیٹ چوری کرنےوالی جماعتیں ہیں،
ان تینوں جماعتوں سےہمارااتحادنہیں ہوسکتا۔
مزید پڑھیں : آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا پٹرول پمپس اور تمام ایئرپورٹس پر پٹرولیم مصنوعات سپلائی بند کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں