آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا پٹرول پمپس اور تمام ایئرپورٹس پر پٹرولیم مصنوعات سپلائی بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک)آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معطل کرنےکا اعلان کردیا۔آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آج سے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا،

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلا میے کے مطابق انتطامیہ کی جانب سےناپ تول میں کمی کیخلاف پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی، ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:‌قیمت میں کمی کے باوجود روٹی کی مہنگے داموں فروخت پر92 ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے

پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا،میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کےمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔۔۔