برطانوی پارلیمنٹ کو ٹریکٹروں نے گھیر لیا،حکومتی پالیسیوں‌کے خلاف کسانوں‌کا احتجاج

لندن(نیوزڈیسک) حکومتی پالیسیوں سخت ناراض برطانوی کسانوں نے پارلیمنٹ کو ٹریکٹروں سے گھیر کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی کسان سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں، کسانوں نے ٹریکٹرز کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ کا گھیراؤ بھی کیا۔

کسانوں کا احتجاج سستی اور غیر معیاری سبزیوں کی درآمد کے خلاف ہے، برطانوی کسانوں کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے بعد ڈیلز سے ان کی بقا خطرے میں ہے، یورپ سے انخلا کی وجہ سے برطانوی زراعت خطرے کا شکار ہے۔

مزیدپڑھیں:وفاقی وزیراحدچیمہ دواہم عہدوں پر بھی تعینات،بیوی سمیت لاکھوں ڈالر ماہانہ تنخواہ وصول کرنے لگے

100 سے زیادہ ٹریکٹر پارلیمنٹ کے سامنے سے گزارے گئے، یہ قافلہ ہارن بجاتے ہوئے وسطی لندن کی سڑکوں سے ہوتے ہوئے ویسٹ منسٹر پہنچا، ٹریکٹروں پر جھنڈے لگے ہوئے تھے اور پوسٹرز چسپاں تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے: ’برطانوی کھیتی کو بچائیں‘ ’اگر کاشتکاری نہیں، تو خوراک نہیں، مستقبل نہیں۔‘

کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کی اپنی خوراک کی پیداوار کی حوصلہ افزائی نہیں کر رہی ہے، سستی خوراک کی درآمدات اور غیر معاون پالیسیاں برطانیہ کی خوراک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ دوسری طرف حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ کاشتکاری برطانوی تجارت کا مرکزی حصہ ہے۔