بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی قیادت نے بیرونی کاروباری اداروں کو زیادہ تعداد میں متوجہ کرنے اور چین میں سرمایہ کاری بڑھان پر مائل کرنے کی خاطر اُنہیں زیادہ سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں قوانین بھی تبدیل کیے جارہے ہیں۔
بیجنگ میں منعقدہ چائنا ڈویلپمنٹ فورم میں دنیا بھر سے آئے ہوئے بزنس لیڈرز سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین میں دیہی آبادی کے لوگوں کو شہروں میں بسانے کا عمل تیز ہوچکا ہے۔
نئے شہر بھی بسائے جارہے ہیں اور موجودہ شہروں کو توسیع بھی دی جارہی ہے۔ اس کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بھی درکا ہے اور کنزیومر اِزم کے گراف میں متوقع بلندی کے پیشِ نظر دنیا بھر کے اداروں کو بلانے کی ضرورت بھی ہے۔
مزیدپڑحیں:پی سی بی میں انقلا بی تبدیلیا ں، سلیکشن کمیٹی کی تنظٰیم نو
چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو چین کی طرف متوجہ کرنے کے لیے قوانین میں ضروری تبدیلیاں کی جارہی ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہو۔ چینی حکومت کراس بارڈر ڈیٹا فلو، مارکیٹ فورسز اور کاروباری اداروں کی مشکلات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔