واشنگٹن (نیوز ڈیسک)غزہ میں ہزاروں ہلاکتوں پر امریکہ بھی بول اٹھا، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی جارحیت تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اب تک غزہ میں25 ہزار سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کیا۔
اسرائیل شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے مکمل ناکام ہوچکا۔،امریکی وزیردفاع آسٹن کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ پر جنگ سے لے کر اب تک تقریباً 21ہزار انتہائی درست گائیڈگولے اسرائیل کو دیئے جاچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوا وہ جنگ بندی کے مذاکرات کو پیچیدہ بنا دے گا۔















