ماسکو (نیوزڈیسک)یوکرین میں جاری جنگ کے باعث روسی پاسپورٹ میں دنیا بھر کے لوگوں کی کشش گھٹتی جارہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین پر روسی لشکر کشی کو 2 سال ہونے والے ہیں۔
درجنوں ممالک کے تارکین وطن روسی سرزمین پر موجود ہیں تاہم ان کی اکثریت اب روسی شہریت کے حصول میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔
مزیدپڑھیں:انتخابی بے ضابطگیوں کے حوالے سے قانونی راستہ اختیارکیاجائے،نگراں وزیراعظم
روس کا شہری بننے اور روسی پاسپورٹ حاصل کرنے میں دلچسپی کے گھٹنے کا ایک بنیادی سبب یہ بھی ہے کہ بیشتر نوجوانوں کو لازمی فوجی خدمت کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔
اس کا ایک اور بڑا سبب یہ بھی ہے کہ دنیا بھر میں روسی پاسپورٹ کو ناگواری کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔















