بنکاک(نیوزڈیسک)تھائی لینڈ کے سابق وزیرِ اعظم تھاکسن شناوترا کل رہا کر دیے جائیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے تھاکسن کی رہائی سے متعلق تفصیلات واضح نہیں کیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ قانون کے مطابق ہو گا۔
تھائی لینڈکے سابق وزیرِ اعظم تھاکسن شناوتراپر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں اور انہیں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
مزیدپڑھیں:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 3 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کردی
بعدازاں سابق وزیرِ اعظم تھائی لینڈتھاکسن شناوترا کی سزا تھائی بادشاہ نے کم کر کے ایک سال کر دی تھی۔















