اہم خبریں

امریکی سینٹ میں  اسرائیل ،یوکرین اور تائیوان کیلئے امدادی پیکیج منظور

واشنگٹن( نیوز ڈیسک ) امریکی سینیٹ نے کئی ماہ کی سیاسی کشمکش کے بعد اسرائیل ، یوکرین اور تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کے امدادہ پکیج کی منظوری دیدی ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں بہتری،تازہ ترین اپ ڈیٹس

غیر ملکی رپورٹس کےمطابق
ڈیموکریٹس امدادی بل کو منظور کرنے کے حق میں تھے جبکہ ریپبلکن پارٹی کے رہنمائوں کہ رائے اس پر منقسم نظر آئی، بل کے حق میں 70 اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے ۔

امریکہ پیکج کے تحت یوکرین
کیلئے 60 ارب ڈالر فلسطینیوں کیخلاف جنگ میں اسرائیل کےلئے 14 ارب ڈالر اور غزہ سمیت تنازعات والے علاقوں میں انسانی امداد کیلئے 10 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں

منظور کردہ پیکج کے تحت
تائیوان سمیت ایشیا میں موجود دیگر امریکہ شراکت داروں کو 4 ارب ڈالر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں