ایمسٹرڈیم(نیوزڈیسک)ہالینڈ میں قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کی مہم کا آغازکردیاگیا،
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے شہر ارنہم میں قرآن کے نسخے تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی ،مہم کے منتظمین کے مطابق اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ قرآن پڑھیں اور مسلمانوں کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور کریں،
مزیدپڑھیں:شہبازشریف 3 سال،بلاول 2سال کیلئے وزیراعظم،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان پائور شیئرنگ فارمولہ طے
اس حوالے سے 6 مساجد فائونڈیشنز کے مینیجرز نے ارنہم شہر کے ایک چوک میں’’ جلائیں مت، پڑھیں‘‘ کے زیرعنوان تقریب منعقد کی۔تقریب میں چوک سے گزرنے والوں کو ڈچ ترجمے پر مبنی قرآن کے نسخے دیے گئے۔