واشنگٹن (نیوزڈیسک )امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے کہاہے کہ پاکستان کے انتخابات میں کرپشن یا فراڈکے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکل مک کال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن میں کرپشن یا فراڈ کے ذمے داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
مزیدپڑھیں:صوبائی اسمبلیوں کے 16حلقوں کے نتائج بھی روک دیئے گئے
انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستانی عوام کےجمہوری حکومت کےانتخاب کے حق اور ایسی جمہوری منتخب حکومت کی حمایت کرتا ہے جوقانون کی حکمرانی،انسانی حقوق کااحترام کرتی ہو۔