اہم خبریں

صومالیہ، فوجی اڈے پر حملہ،5 فوجی ہلاک

موغادیشو( نیوز ڈیسک ) افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں 10 فروری کو ایک فوجی اڈے پر ہوئے حملے میں کم از کم 5 فوجی ہلاک ہو گئے،
مزید پڑھیں:پسنی،کوسٹ گارڈ کی کارروائی ،852 کلو چرس برآمد

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ اسکی مسلح افواج کے3 ارکان اور ایک بحرینی افسر اس حملے میں مارے گئے ہیں،

وہ لوگ صومالی مسلح افواج کو تربیت دینے کیلئے وہاں موجود تھے،یو اے ای کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس حملے میں کچھ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں،حملے سے

متعلق مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں، اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے اور صورتحال کا تعین کرنے کیلئے صومالی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ خبریں