واشنگٹن( نیو ز ڈیسک ) امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔جس کے نتیجے میں2 مسافر ہلاک اور3 زخمی ہوگئے،
مزید پڑھیں:حکومت سازی کی تیاریاں، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کاشکار چارٹر طیارہ نےریاست اوہائیو سے پرواز بھری تھی اور نیپلز کے قریب طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا،
سرچ آپریشن کے دوران اسی مقام سے طیارے کا ملبہ مل گیا، جس میں سے 2 مسافروں کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، ترجمان ایوی ایشن نے بتایا کہ طیارے کے دونوں انجن فیل ہوگئے تھے
اور لینڈنگ سے محض ایک منٹ قبل گر کر تباہ ہوگیا ، امدادی کاموں کے دوران پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ روک دیا گیا،طیارہ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔