برسلز(نیوزڈیسک)یورپی یونین نےپاکستان کے تمام سیاست دانوں سے پرامن رہنے اورحکومت سازی کیلئے جامع مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام رپورٹ شدہ انتخابی بے ضابطگیوں کی بروقت اور مکمل تحقیقات کو یقینی بنائے،
جمعہ کو جاری ایک بیان میںیورپی یونین نے کہاکہ خواتین اور اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش رکاوٹوں کے باوجود اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے نکلنے پرپاکستانی عوام کی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔
بیان کے مطابق یورپی یونین گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 2024کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کا خیرمقدم کرتی ہے، ہمیں کچھ سیاسیاستدانوںکے انتخابات میں حصہ لینے پرپابندی، انٹرنیٹ تک رسائی کی پابندیوں اورلیول پلینگ فیلڈ نہ ہونے پر افسوس ہے،
یورپی یونین نے کہاکہ ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام رپورٹ شدہ انتخابی بے ضابطگیوں کی بروقت اور مکمل تحقیقات کو یقینی بنائیں اور یورپی یونین کے الیکشن ایکسپرٹ مشن کی رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کریں۔
جاری پریس ریلیز کے آخر میںکہاگیاکہ پاکستانی حکومت دہشت گردی کے سنگین خطرات لاحق تھے ،الیکشن سے ایک روزقبل اور الیکشن والے دن دھماکے بھی ہوئے، یورپی یونین تشدد کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے،
بیان میں پاکستان کے تمام سیاست دانوں سے پرامن رہنے اورحکومت سازی کیلئے جامع مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کیاگیاتاکہ د ایک مستحکم حکومت کی تشکیل ممکن ہوسکے.
بیان میں کہاگیاکہ پاکستان یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے اور ہم EU-Pakistan Strategic Engagement Plan میں طے شدہ ترجیحات پر حکومت پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔















