واشنگٹن(نیوزڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکہ کا ڈرون حملہ، حزب اللہ کے سینئر رہنما جاں بحق۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ڈرون حملہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا۔
حملے میں حزب اللہ کا سینئر کمانڈر ابو باقر ال سعدی امریکی فوجیوں پرحملے کی منصوبہ بندی اور حملے میں شریک تھے۔ امریکہ اپنے عوام کے تحفظ کے لیے مستقبل میں بھی ہرممکن اقدامات کرتا رہے گا۔ امریکی ڈرون حملے میں ارکان الیاوی بھی ہلاک ہوئے۔