غزہ ( نیوز ڈیسک ) اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت جاری ہے، مزید107 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، اسرائیل ظلم کی تمام حدیں پار کردیں،
مزیدپڑھیں:ریٹرنگ افسران اور پریزائیڈنگ افسران فارم 45 کی فراہمی کویقینی بنائیں، سکندر سلطان راجا
جبالیہ میں گھر پر بم برسا کر مزید 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا،خان یونس کے سکول میں موجود بے گھر فلسطینیوں پر بھی راکٹ داغ دیئے ،جہاں بچوں اور خواتین سمیت 14 فلسطینی شہید ہوگئے، رفح میں بھی اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ،
اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران 107 فلسطینیوں کو شہید کردیا جسکے بعد شہدا ءکی مجموعی تعداد 27 ہزار 600 تک پہنچ گئی،حماس نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے قطر اور مصر کی تجاویز کا بھی جواب دیدیا ہے۔