واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن کو مشی گن میں احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدرکو اہم انتخابی ریاست مشی گن کے دورے کے دوران غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کی حمایت پر احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔اسرائیل حامی پالیسیوں کی وجہ سے عرب مسلم آبادی بائیڈن انتظامیہ کے خلاف ہے،
امریکی صدر کے قافلے کی آمد سے قبل فلسطین حامی مظاہرین کا مارچ کیا۔
مزید پڑھیں:غزہ جنگ،اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ چلایاجائیگا،عالمی عدالت انصاف
مارچ میں شامل مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھامے کر فلسطینیوں کی نسل کشی اور بائیڈن کی واپسی کے نعرے بلند کئے۔