مقبوضہ غزہ(نیوزڈیسک)خان یونس میں ایک ہفتے قبل تباہ ہونے والے ایک مکان سے 12 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔علاوہ ازیںخان یونس کے نصر اور العمل اسپتال آکسیجن کی شدید کمی کا شکار ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے بتایاکہ گزشتہ روز العمل اسپتال کے عملے کا ایک رکن اسپتال کے گیٹ کے قریب گولی لگنے سے انتقال کرگیا، اسی دن ایک بوڑھی عورت اور ایک شیر خوار بچے کی العمل اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے موت بھی ہو گئی۔
مغربی خان یونس میں نصر اور العمال اسپتال مبینہ طور پر محاصرے میں ہیں جبکہ غزہ شہر کے الشفاء اسپتال کے آس پاس کے علاقے میں بھی کشیدگی برقرار ہے۔
مزید پڑھیں:عالمی ادارہ صحت کی غزہ میں بمباری روکنے کی اپیل
علاوہ ازیں عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خان یونس میں ایک ہفتے قبل تباہ ہونے والے ایک مکان سے 12 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔















