اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) بدترین مسلح تنازعات کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کی صورتحال کو مسلسل تشویشناک قرار دیا گیا ہے
مزید پڑھیں:مری میں برفباری،ٹریفک جام سیاح پھنس گئے ،ایڈوائزری جاری
، آرمڈ کانفلکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پراجیکٹ نے 2023 کے دوران بدترین مسلح تنازعات کا شکار 50 ممالک سے متعلق اپنی کانفلکٹ واچ لسٹ 2024 رپورٹ جاری کردی،رپورٹ میںمسلح تنازعات والے ممالک میں میانمار پہلے، شام دوسرے اور فلسطین کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے، رپورٹ میں پاکستان کو 14ویں بھارت کوپندرھویں اور بنگلہ دیش کو سترھویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
اور ان تینوں ملکوں میں حالات کو مسلسل تشویشناک قرار دیا گیا ہے،رپورٹ میں بھارت کی درجہ بندی ایک پوائنٹ جب کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی 5،5 پوائنٹ خراب ہوئی ہے،رپورٹ میں اسرائیل کی صورت حال کو پریشان کن قرار دیا گیا ہے، اسرائیل کی درجہ بندی 20 پوائنٹ خراب ہونے کے بعد 50 ممالک میں 22 ویں نمبر تک پہنچ گئی۔