واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن نے 4 اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کردیں، پابندیوں سے متعلق آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کیخلاف تشدد ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکا ہے،
مزید پڑھیں:نیٹو ممالک اور روس میں بڑی جنگ کا خطرہ
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کہنا ہے کہ انتہا پسند آبادکاروں کے حملوں پراسرائیل کو واضح پیغام دیا ہے، اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ان پابندیوں کو غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف غیر معمولی امریکی اقدام کے طور پردیکھا جا رہا ہے،امریکی صدر نے مشی گن میں عرب امریکی کمیونٹی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر غصے کے اظہار کے بعد جاری اپنے بیان میں کہا کہ ، مغربی کنارے کی صورتحال، خصوصاًانتہا پسند آباد کاروں کے تشدد میں اضافہ، زبردستی نقل مکانی ،دیہاتوں اور املاک کی تباہی ناقابل برداشت حد پر پہنچ گئی ہے۔