ایڈمونٹن(نیوزڈیسک)کینیڈا کے ایک ریزورٹ میں رکھا بڑے قد کا قیمتی حنوط شدہ برفانی ریچھ چرالیاگیا،
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ البرٹا کے دارالحکومت ایڈمونٹن کے ایک ریزورٹ میں حنوط شدہ برفانی بھالو چوری ہوگیا، اس ریزورٹ میں 24 گھنٹے سخت سکیورٹی کا پہرا رہتا ہے۔
موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے برفانی ریچھ پر ہاتھ صاف کردیا جو قد میں 12 فٹ لمبا تھا جبکہ اس کا وزن 225 کلو گرام تھا۔
واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق کینیڈا میں تقریباً 16ہزار برفانی ریچھ ہیں۔