اہم خبریں

حوثیوں کا زیرسمندر انٹرنیٹ کیبلزکونشانہ بنانے پرغور

نیویارک(نیوزڈیسک)اہم آبدوز کیبلز بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے آئندہ حملوں کے لیے ایک نیا ہدف ہو سکتی ہیں۔ یہ کیبلزایک ابھرتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتی ہیں جو عالمی مواصلات اور معیشت کو سنجیدگی سے متاثر کر سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اہم پانی کے اندرکمیونیکیشن کیبلز کا نیٹ ورک اگلے حوثی حملے کے لیے ایک مثالی نرم ہدف ہو سکتا ہے۔ اس امکان سے ان تمام ممالک چاہے وہ دور ہوں یا نزدیک کو تشویش ہونی چاہیے جو اس اہم انفراسٹرکچر پر انحصار کرتے ہیں۔بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے حملوں نے میری ٹائم نیویگیشن کے لیے ایک بڑا خطرہ پیدا کر دیا تھا، لیکن رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ سمندر کی سطح پر ہونے والے حملوں سے اس کی گہرائی میں پہنچ سکتا ہے، کیونکہ میرین کیبلز حوثیوں کے نئے اہداف ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں