واشنگٹن ( اے بی این نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کایہ حق ہے کہ وہ ملک کے استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنا لیڈر منتخب کریں،اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے اکاؤنٹ نے اپنے آفیشل( ایکس ) ہینڈل سابقہ ٹوئٹر پر سبی میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے،اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ٹوئیٹ میں لکھا گیا کہ امریکہ نے سبی میں پی ٹی آئی کی ریلی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ،جس میں 10 افراد مارے گئے،محکمہ خارجہ نے مزید لکھا کہ حملے سے انتخابی عمل متاثر ہوا ہے،امریکہ کی جانب سے متاثرہ افراد کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
