اسلام آباد،برسلز(نیوزڈیسک)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان گرانٹ کے 5 معاہدے طے پاگئے جس کے تحت پاکستان کو بلاک سے 30 ارب روپے کی گرانٹ ملے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکریٹری اقتصادی امور نے گرانٹ کے معاہدوں پر دستخط کیے۔وزارت اقتصادی امور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گرانٹ کا مقصد سیلاب کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کی معاونت ہے اور اس سے یورپی یونین کی سیلاب سے متعلق مجموعی معاونت 93 کروڑ یورو سے زیادہ ہوجائے گی۔ گرانٹ سے پاکستان کی صنعتی بہبود اور روزگار کی ترقی میں مدد فراہم کی جائے گی اور پاکستان میں سول سوسائٹی کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
