اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ٹی ٹی پی نے پنجاب میں پولیس کو نشانہ بنانے کے لیے نئے عسکری ونگ متحرک کر دیا۔ ڈیرہ غازی خان ریجن کی پولیس ان اطلاعات کے بعد ہائی الرٹ پر ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پنجاب کو خاص طور پر نشانہ بنانے کے لیے انتہائی تربیت یافتہ، اچھی طرح سے لیس اور زبردست عسکریت پسندوں پر مشتمل ایک نیا ونگ شروع کیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابقمبینہ طور پر ڈی جی خان کی کم از کم تین چیک پوسٹیں – لاکھانی، جھنگی اور تریمان – جو کہ صوبائی سرحدوں کے ساتھ سخت قبائلی علاقوں میں واقع ہیں، خاص طور پر ٹی ٹی پی کے نئے ونگ کے ابھرتے ہوئے خطرے کی وجہ سے غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔ڈی جی خان آر پی او نے نئے ٹی ٹی پی گروپ کی موجودگی کی تصدیق کردیاان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس گروپ میں صرف 10 سے 12 عسکریت پسند شامل تھے تاہم کچھ حالیہ انٹیلی جنس رپورٹس بتاتی ہیں کہ اب اس کی تعداد بڑھ کر 50 کے قریب ہو گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) وسیم سیال نے ڈی جی خان کا دورہ کیا اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کیں۔اہلکار کا دعویٰ ہے کہ ٹی ٹی پی کی نئی شاخ کے پڑوسی ملک میں مقیم عسکریت پسند گروپ سے بھی روابط ہیں۔
