تہران( اے بی این نیوز) گزشتہ روز ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے مابین ایک مرتبہ پھر کشیدگی بڑھ گئی تھی جس کے بعد ایران کے وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقات کیلئے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،اطلاعات کے مطابق ایرانی ایئر پورٹ پر پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے انہیں رخصت کیا، اس موقع پرایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کی نیک خواہشات ہمارے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزیدبہتربنانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
