اہم خبریں

ایران اور پاکستان کے درمیان برف پگھل گئی،سفراء اپنے سفارتخانوں میں پہنچ گئے

اسلام آباد( اے بی این نیوز) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے سفراء دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے مطابق اسلام آباد اور تہران میں اپنے اپنے سفارت خانوں میں پہنچ گئے ہیں،بلوچستان میں ایرانی فضائی حملے کے جواب میں پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی،پاکستان نے اپنے سفراء کو ایران سے واپس بلا لیا تھا جبکہ ایرانی سفراء بھی ملک چھوڑ گئے تھے،ترجمان دفتر خارجہ نے ”ایکس“ پر جاری پوسٹ میں کہا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے مطابق پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو آج تہران پہنچے جبکہ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مغدام اسلام آباد پہنچے،قبل ازیں ایرانی سفیر نے بتایا تھا کہ وہ اسلام آباد واپس جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایران اور پاکستان کی حکومتوں کو مہارت اور تدبر سے بھرپور سفارت کاری پر سراہا تھا،اسی طرح سفیر مدثر نے پہلے کہا تھا کہ وہ تہران جا رہے تھے،انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک زیادہ طاقتور، مضبوط اور امن پسند پاکستان کیلئے کام کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں،انہوں نے کہا تھا کہ مضبوط پاکستان ایران تعلقات خطے کے لیے اور عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم ہیں،سفیر مدثر نے مزید کہا تھا کہ ’ایک نئے آغاز کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں