اہم خبریں

جنوبی کوریا کی خاتون اول کے قیمتی بیگ پرتنازعہ کھڑا ہوگیا

سیول(نیوزڈیسک)جنوبی کوریا میں قیمتی بیگ کا تنازع خاتون اول، ان کے شوہر اور پارٹی کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس کے آخر میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک پادری کو خاتون اول کِم کیون ہی کو قیمتی بیگ پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔اس تنازع پر مقامی میڈیا میں بھی کافی بحث و مباحثہ ہوا تھا، ویڈیو میں واضح طور پر خاتون اول کو تحفہ قبول کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تھا لیکن صدارتی دفتر نے اس معاملے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد شہریوں میں عدم اطمینان دیکھا گیا تھا۔ کِم کیون ہی کی جانب سے مبینہ طور پر اس بیگ کو قبول کرنے کے معاملے پر صدر یون سک یول اور حکمراں جماعت پیپلز پاور پارٹی (پی پی پی) کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ یہ تنازع اپریل میں شیڈول انتخابات میں صدر یون سک یول کی پارٹی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں