اہم خبریں

روسی طیارہ حادثہ ،سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

نیویارک (نیوزڈیسک ) روس نے طیارہ حادثے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جب اس کا فوجی طیارہ روسی شہر بیلگوروڈ کے قریب گرا تھا۔انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ فرانس کی صدارت میں سلامتی کونسل دیانتداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

متعلقہ خبریں