اہم خبریں

شاہد لطیف قتل، پاکستان نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آ باد ( اے بی این نیوز    )سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ سے متعلق ہمارے پاس ثبوت ہیں ،شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں مسجد کے باہر قتل کیا گیا،بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار عرف محمد عمیر نے قتل کاسارا منصوبہ بنایا،شاہد لطیف کے قتل میں ملوث بھارتی ایجنٹ کے ثبوت موجود ہیں ،بھارتی ایجنٹ نے شاہد لطیف کے قتل کا اعتراف کیا ہے،شاہد لطیف کو قتل کرنے کیلئے مقامی طور پر لوگوں کو ہائر کیا گیا،بھارتی ایجنٹ پاکستان میں شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں ،ثبوت مل گئے،2شہریوں کے قاتلوں اور بھارتی ایجنٹوں کے درمیان رابطوں کے ثبوت حاصل کرلیے گئے،بھارتی ایجنٹوں نے قتل کی دونوں واردات میں مکمل سپورٹ فراہم کی،بھارتی ایجنٹوں نے قاتلوں کی خدمات سوشل میڈیا کے ذریعے حاصل کی۔

متعلقہ خبریں