اہم خبریں

دنیا کو اسرائیلی جارحیت دکھانے والے فلسطینی فوٹو جرنلسٹ ملک چھوڑ گئے

مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)گزشتہ 109 دنوں سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو دنیا کے سامنے لانے والے فلسطینی فوٹو جرنلسٹ معتز عزیزہ فلسطین چھوڑ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دکھی دل کے ساتھ الوداعی ویڈیو شیئر کی اور اپنی پریس کی جیکٹ اُتار دی۔انہوں نے الوداعی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے غزہ سے جانا ہوگا، جس کی وجہ آپ سب جانتے ہیں لیکن آپ سب تمام وجوہات نہیں جانتے۔ آپ سب کا شکریہ۔ غزہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے۔فلسطینی فوٹو جرنلسٹ معتز عزیزہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے کہ یہ 107واں دن ہے جب میں غزہ سے آپ کے سامنے ہوں، لیکن دکھی ہوں کہ غزہ سے یہ آخری مرتبہ میں آپ کے سامنے ہوں۔فلسطینیوں کی آواز بننے والے صحافی نے اپنے فالوورز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے غزہ سے انخلا لینے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن ایک دن پھر واپس یہاں لوٹ کر آؤں گا اور آپ کو یہاں کا حال بتاؤں گا۔ تب تک کہ لیے یہ بھاری جیکٹ اُتار رہا ہوں۔ویڈیو کے اختتام میں انہیں اپنے ساتھیوں سے الودع لیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے مختلف انسٹااسٹوری شیئر کیں اور بتایا کہ وہ پہلی بار ہوائی جہاز میں بیٹھ رہے ہیں اور فوجی طیارے میں غزہ سے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں