اہم خبریں

12 سالہ برطانوی طالب علم نے البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن(نیوزڈیسک)ایک 12 سالہ برطانوی طالب علم نے آئی کیو ٹیسٹ میں مشہور سائنسدانوں البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روری بیڈویل نامی برطانوی طالب علم نے بغیر تیاری کے آئی کیو ٹیسٹ میں 162 اسکور کرلیا۔اس حوالے سے برطانوی طالب علم کی والدہ ایبی بیڈویل کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ٹیسٹ کے دوران بہت پرسکون تھا اور ایک سیکشن کے دوران تو آرام سے ٹہلتے ہوئے واش روم سے بھی ہوکر آگیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ خدا نے میرے بیٹے کو ناقابل یقین دماغ سے نوازا ہے جو کام کرنے اور معلومات کو یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ دونوں کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ ان کا آئی کیو ٹیسٹ میں اسکور 160 کے قریب تھا۔

متعلقہ خبریں