اہم خبریں

سائفر کیس،اسد مجید نے اہم راز فاش کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سائفر کیس گواہ ،سابق سفیر اسد مجید نے گزشتہ روز خصوصی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرایا تھا،جس میں انہوں نے بیان دیا کہ جنوری 2019 سے مارچ 2022 تک امریکہ میں بطور سفیر تعینات تھا،سائفر ٹیلی گرام میں کہیں پر سازش یا دھمکی کا کوئی ذکر نہیں تھا،سائفر کو سازش قرار دینے کا فیصلہ اس وقت کی سیاسی قیادت کا تھا،سائفر ٹیلی گرام فارن سیکرٹری کو بھیجا گیا انہوں نے تمام متعلقہ افراد سے شیئر کیا،مجھے 22 اپریل 2022 کو نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بلایا گیا،نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے واشنگٹن ڈی سی کو ڈی مارش کرنے کی سفارش کی،نیشنل سیکورٹی کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ سائفر کوئی سازش نہیں تھی،وزارت خارجہ نے بھی سائفر کو سازش قرار نہیں دیا تھا،سائفر ایپیسوڈ سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات شدید متاثر ہوئے،سائفر کو سازش قرار دینا پاک امریکہ تعلقات کیلئے سیٹ بیک تھا۔

متعلقہ خبریں