اہم خبریں

یوکرینی قیدیوں کو لے جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ،65افرادہلاک

کیف(نیوزڈیسک)یوکرینی قیدیوں کو لے کر جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیاجس میں 65افرادہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ بدھ کی صبح روسی شہر بیلگوروڈ کے قریب کریش ہوا جس میں 65 یوکرینی قیدی، عملے کے 6 اور دیگر 3 افراد سوار تھے۔طیارے کے کریش ہونے کے بعد اس میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا کہ فوری طور پر کریش کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، یہ بھی نہیں معلوم کہ اس حادثے میں کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں۔روسی وزارتِ دفاع کے مطابق حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور خصوصی ملٹری کمیشن جائے حادثہ پر روانہ ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق 65افرادہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں