اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان نےمصر کو ترجیحی تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی،دورہ مصر پرموجود نگران وزیرتجارت گوہراعجاز کہتے ہیں دونوں ممالک دو طرفہ تجارت کو4ارب ڈالرز تک لےجا سکتےہیں،تجارت بڑھا کر باہمی فائدہ اٹھایاجا سکتا ہے،گوہراعجاز کاقاہرہ میں سنگل کنٹری نمائش کا بھی دورہ ،مصر اور پاکستان کےتاجروں سے بھی ملاقاتیں کیں
